اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے اور اس میں آپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے۔ یہ پروگرام پنجاب میں ہر خاندان کے لیے سستے اور محفوظ گھر فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔
گھر کا مطلب صرف دیواریں اور چھت نہیں
گھر کا مالک ہونا صرف دیواروں اور چھتوں تک محدود نہیں بلکہ یہ سلامتی، باوقار زندگی، روشن مستقبل اور خوابوں کی تعبیر کے مترادف ہے۔ چاہے آپ مزدور ہوں، استاد ہوں یا کسی چھوٹے کاروبار کے مالک، یہ پروگرام ہر شہری کے حالات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
پرامید اور ترقی کے لیے مکمل تعاون
ڈویلپرز، مالیاتی اداروں اور ہماری ہونہار اور محنتی ٹیم کے باہمی تعاون کے ذریعے ہم پنجاب کے ہر شہری کے لیے گھر کی ملکیت کی رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔
ہمارے تشکیل دئیے گئے ماڈلز میں شامل ہیں:
- بڑے شہروں میں گھر فراہم کرنے کے لیے سرکاری زمین کی فراہمی
- نجی ہاؤسنگ سکیموں میں سستے مکانات کے لیے سبسڈی فراہم کرنا
- شہری علاقوں میں 5 مرلہ تک پلاٹ مالکان بمعہ قبضہ
- دیہاتی علاقوں میں 10 مرلہ تک پلاٹ مالکان بمعہ قبضہ کے لیے بلاسود قرضہ
یہ سب اقدامات کم آمدنی والے خاندانوں کی ترقی اور خوشحالی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
خواب حقیقت میں بدلیں
یہ پروگرام صرف گھر فراہم کرنے تک محدود نہیں، بلکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کا عزم بھی رکھتا ہے جہاں ہر شہری کے خواب حقیقت میں بدل سکیں۔ تبدیلی کے اس سفر میں آپ ہمارا ساتھ دیں، تاکہ ہم مل کر نہ صرف گھر بلکہ ایک محفوظ، خوشحال اور باوقار معاشرہ تخلیق کر سکیں۔


